لاوارثوں کا شہر ساہیوال جس میں چند منٹ ہونے والی پہلی مون سون کی بارش نے انتظامیہ اور واسا ٹھیکیداروں کے کاموں کی پول کھول دی

ساہیوال (پاک لینز) ۔ ساہیوال شہر میں اربوں روپے سے ہونے والے ترقیاتی کاموں کی پول ساون کی پہلی بارش نے کھول دی۔ ساہیوال انتظامیہ ناقص کارکردگی اور بغیر کسی ماسٹر پلان کے نوازے گئے واسا ٹھیکیداروں نے شہر کو سیوریج کی کھدائی کر کے ہڑپہ اور موہنجوڈارو کے کھنڈرات میں تبدیل کردیا۔ معمولی بارش کے باعث سڑکیں واسا ٹھیکیداروں کے حق میں بیٹھ گئیں جن سے شہریوں کی کاریں ،رکشے، ٹرک، ریڑھیاں موٹر سائیکلیں گہرے گڑھوں میں گرنے سے شدید نقصان کا سامنا رہا۔ چند مین سڑکیں چھوڑ کر شہر بھر کے تمام تجارتی مراکز کی سڑکیں بازار ،گلی محلوں میں بارش کے باعث سڑکیں دھنسنے کے واقعات پیش آئے ۔ شہریوں کی کاریں موٹر سائیکل اور دیگر کنوینس گہرے گڑھوں میں گرنے سے شدید مالی نقصان برداشت کرنا پڑا اور شہری آج دو دن گزرنے کے بعد بھی شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ، شہریوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ساہیوال انتظامیہ کی نااہلی اور عوام کے جان و مال کو خطرے میں ڈالنے پر سخت نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ کر دیا