ساہیوال پاکپتن روڈ تکمیل ھونے سے پہلے ھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ساہیوال (پاک لینز).کچھ ماہ قبل بننے والی ساہیوال پاکپتن روڈ (ساہیوال سے برساتن دونوں سائیڈ) جسکی ابھی تزین و آرائش (لائینگ) ھونا بھی باقی ہے
مگر ناقص میٹریل اور غیر معیاری تعمیر کی وجہ سے سڑک کے درمیان بنایا جانے والے ڈیوائڈر میں دراڑیں پڑ چکی ھیں جو کہ ایک ھلکی سے چوٹ سے ٹوٹ پھوٹ جائے گا جبکہ برساتن سے ساہیوال بائی پاس تک سڑک میں ناقص میٹریل کی وجہ سے سڑک میں درمیان سے دراڑیں پڑ چکی ہیں جنکو چھپانے کے لیے انکے اوپر تارکول کا لیپ کر کے مٹی اور باریک بجری مکس کر کے اوپر پھینکی جا رہی ھے تاکہ سڑک پر پڑنے والی دراڑیں چھپائی جاسکیں کروڑوں روپے مالیت کا ساہیوال پاکپتن روڈ ناقص میٹریل/غیر معیاری تعمیر اور کرپشن کی وجہ سے تیار ھونے سے پہلے ھی تباہی کی جانب گامزن ہو گیا ہے
عوامی حلقوں کی جانب سے سڑک کی غیر معیاری تعمیر ناقص میٹریل کے استعمال اور بے جا کرپشن و سرکاری خزانے کے نقصان پر سڑک ھذا کے کنٹریکٹر کے خلاف شفاف انکوائری اور آڈٹ کروایا جائے غیر معیاری تعمیر/ناقص میٹریل کے استعمال ثابت ھونے پر کنٹریکٹر (کمپنی)کو بلیک لسٹ کیا جائے اور انکوائری مکمل ھونے تک کنٹریکٹر (کمپنی) کی سیکورٹی اور بقایاجات منجمد کیے جائیں