ساہیوال ٹی ایچ کیو ہسپتال چلڈرن وارڈ میں انتظامیہ کی سنگین غفلت اور نااہلی کا واقعہ نومولود زندہ بچی کو مردہ قرار دے دیا
ساہیوال(پاک لینز) ساہیوال کے نواحی گاؤں 109/9ایل کے رہائشی محمد اشرف کی بیٹی کو مردہ قرار دے کر ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر بچی کے ماموں ذولفقار سے میت وصولی بھی کروا دی گئی مگر میت حوالے نا کی گئی تو بچی کے ورثاء جب سراپا احتجاج بنے اور 15 کال کی گئی تو انتظامیہ کو جان کے لالے پڑھ گئے پولیس اور میڈیا کی مداخلت کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے زندہ بچی ورثاء کے حوالے کر دی ورثاء کا موقف تھا کہ چلڈرن وارڈ انتظامیہ نے ھماری بچی کو جان بوجھ کر مردہ قرار دیا ورثاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تاکہ کسی اور کے ساتھ ایسا واقع پیش نا اسکے جبکہ ورثاء نے اس واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دینے کو بھی مطالبہ کیا جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے اس واقعے کے بعد ایک 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد چیئرمین، ڈاکٹر سعیدہ بانو اور تنویر کوثر ممبر مقرر کمیٹی کو 48 گھنٹے میں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ مع سفارشات جمع کروانے کا حکم