ساہیوال میں گندم کی تیار فصل کو آگ لگا دی گئی، ساڑھے نو ایکڑ پر کھڑی فصل جل کر راکھ، زمیندار کو لاکھوں روپے کا نقصان۔
ساہیوال کے نواحی گاؤں 63 فور آبادی نواباں والی میں نامعلوم افراد نے کھڑی گندم کی فصل کو آگ لگا دی۔آگ کے باعث تقریباً ساڑھے نو ایکڑ رقبے پر موجود گندم جل کر خاکستر ہو گئی۔متاثرہ زمیندار محمد ارشد کے مطابق جلنے والی فصل کی مالیت تقریباً 35 لاکھ روپے ہے، اور یہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ نور شاہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔