سعودی عرب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر موصول

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارتِ خزانہ کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب امریکی ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ رقم 20 اپریل 2026 کو موصول ہوئی، جو کہ سعودی عرب کے ساتھ حالیہ طے پانے والے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ معاہدے کی دوسری قسط ہے۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ اس سے قبل اسی معاہدے کے تحت پہلی قسط بھی 15 اپریل 2026 کو پاکستان کو موصول ہو چکی ہے۔ اس طرح اب تک مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر پاکستان کو مل چکے ہیں، جبکہ باقی 1 ارب ڈالر کی قسط بعد میں موصول ہوگی۔
ماہرین کے مطابق اس مالی معاونت سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، روپے پر دباؤ کم ہوگا اور ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری آنے کی توقع ہے۔