سعودی عرب کی ایران کی جانب سے سعودی آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کی مزمت

سعودی عرب نے آبنائے ہرمز میں ایک سعودی آئل ٹینکر کو مبینہ طور پر نشانہ بنائے جانے کے واقعے پر ایران کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران ایسے تمام اقدامات فوری طور پر بند کرے جو بین الاقوامی بحری آمدورفت، تجارتی جہازوں کی سلامتی اور عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے خطرات پیدا کر رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب سمندری راستوں کے تحفظ، بین الاقوامی تجارت کے تسلسل اور عالمی توانائی کی محفوظ ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے عالمی برادری اور اپنے شراکت دار ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

سعودی حکام نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے میں کشیدگی میں اضافے سے عالمی معیشت اور توانائی کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے تمام فریقین کو ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کرنا چاہیے۔