سیشن کورٹ لاھور کا ثاقب چڈھر اور انکی اہلیہ کو شامل تفتیش ھونے کا حکم
لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے سے متعلق مقدمے میں رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کو تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی عدالت میں ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے کی۔ عبوری ضمانت کی مدت مکمل ہونے پر دونوں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران عدالت نے دونوں کو متعلقہ تحقیقاتی ادارے کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دیا، جبکہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی۔
عدالت نے عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی۔