وطن عزیز پر اپنی جان نچھاور کرنے والے ساہیوال کے سپوت شہید بشارت علی ولد علی شیر سکنہ کوٹ خادم علی شاہ نے مادرِ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

ساہیوال (پاک لینز).شہید کی نمازِ جنازہ میں ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو، بریگیڈیئر ملک قاسم، ڈپٹی کمشنر ساہیوال سمیع اللہ فاروق، سول و عسکری حکام، پولیس افسران اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید کو سرکاری اعزاز کے ساتھ پوری شان و شوکت سے سپردِ خاک کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے شہید کے کمسن بیٹے سے شفقت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستان ایسی ہی لازوال قربانیوں کی بدولت قائم و دائم ہے، اور قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔”

انہوں نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے، اپنے ہاتھوں سے مٹی ڈالی اور ملک کی سلامتی، استحکام اور شہید کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔