شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قازقستان، بیلاروس، ازبکستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قازقستان، بیلاروس، ازبکستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، اقتصادی تعاون میں اضافے اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران قازقستان کے ساتھ طے پانے والی 37 مفاہمتی یادداشتوں پر مؤثر عملدرآمد کو آگے بڑھانے، بیلاروس کے ساتھ 2025 سے 2027 تک کے جامع تعاون کے روڈ میپ پر پیش رفت اور ازبکستان کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا۔