پاکستانی سپیڈ اسٹار سابقہ فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی انتقال کر گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ہیں۔

شعیب اختر نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بھائی کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کے بڑے بھائی شاہد اختر دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔

سابق قومی کرکٹر کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد اسلام آباد کے ایچ-8 قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

شاہد اختر کے انتقال کی خبر کے بعد شعیب اختر کے مداحوں، کرکٹ حلقوں اور مختلف شخصیات کی جانب سے اظہارِ تعزیت کیا جا رہا ہے، جبکہ مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔