سندھ اسمبلی میں شبیر قریشی کی انگریزی توجہ کا مرکز

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد رکن اسمبلی شبیر قریشی کی جانب سے انگریزی میں قرارداد پیش کیے جانے کا انداز توجہ کا مرکز بن گیا۔

جیو نیوز کے مطابق قائداعظم محمد علی جناحؒ کی برسی کے موقع پر شبیر قریشی نے اسمبلی میں انگریزی زبان میں قرارداد پیش کی۔

قرارداد پڑھتے ہوئے ان کے اندازِ گفتگو اور انگریزی تلفظ پر ایوان میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔ اس موقع پر سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن اور وزیر داخلہ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔

شبیر قریشی کی جانب سے قرارداد پیش کیے جانے کے دوران ایوان میں موجود ارکان نے اس صورتحال پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔