فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اسپین نے شاندار کارکردگی کے ساتھ ایک منفرد تاریخ رقم کر دی اور کئی اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اسپین نے شاندار کارکردگی کے ساتھ ایک منفرد تاریخ رقم کر دی اور کئی اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔

ہسپانوی ٹیم ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی ایسی چیمپئن بن گئی جس نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران صرف ایک گول اپنے خلاف کھایا۔ اس کے ساتھ ہی اسپین نے پورا ایونٹ کسی بھی مرحلے پر خسارے میں آئے بغیر ٹائٹل جیتنے والی تاریخ کی تیسری ٹیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

ٹورنامنٹ بھر میں اسپین کا دفاع انتہائی مضبوط ثابت ہوا اور حریف ٹیمیں اس کے خلاف مؤثر حملے کرنے میں ناکام رہیں۔ اس سے قبل اٹلی اور جرمنی بھی ایسے عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں جنہوں نے پورے ورلڈ کپ میں کسی مرحلے پر خسارے کا سامنا کیے بغیر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق اسپین کے خلاف پورے ورلڈ کپ میں صرف ایک گول اسکور کیا گیا، جبکہ آٹھ میچز کے دوران کوئی بھی ٹیم ہسپانوی سائیڈ کے خلاف برتری حاصل نہیں کر سکی۔

یاد رہے کہ اسپین نے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 1-0 سے شکست دے کر اپنی تاریخ میں دوسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا۔