سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان ویمنز کو شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز اپنے نام کر لی
ڈمبولا میں کھیلے گئے اس مقابلے میں میزبان ٹیم نے کامیاب کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو شکست دی اور سیریز میں 2-0 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی۔
پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز اسکور کیے اور سری لنکا کو کامیابی کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا ویمنز کی بیٹرز نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور مطلوبہ اسکور 18ویں اوور میں حاصل کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ میزبان ٹیم نے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اپنے قبضے میں کر لی۔