ستھرا پنجاب ایجنسی ساہیوال کا عید الاضحی پر تاریخی کارنامہ

عید الاضحیٰ کے موقع پر جہاں شہریوں کی جانب سے قربانی کی سنت ادا کی جاتی ہے، وہیں صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوتے ہیں۔ اس سال “صاف ستھرا پنجاب” مہم کے تحت صفائی کے حوالے سے جو اقدامات کیے گئے وہ شائید پنجاب تو کیا پاکستانی تاریخ میں ایسی صفائی مہم پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے حالات بہت بہتر نظر آئے، جس پر ضلعی انتظامیہ،ستھرا پنجاب ساہیوال کے ایم ڈی رانا شاہد ندیم اور انکی تمام تمام ٹیم تعریف کی مستحق ہیں