ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رکن پنجاب اسمبلی سردار ایوب خان گادھی کے ڈیرے پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 4 دیگر زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایم پی اے سردار ایوب خان بھی زخمی ہوئے، جنہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔