ٹرمپ کا ایران کی ناکہ بندی بحال کرنے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف پابندیوں اور ناکہ بندی سے متعلق نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر دوبارہ ناکہ بندی نافذ کی جا رہی ہے اور اس پر عمل درآمد کے لیے انتظامی کارروائی فوری طور پر شروع کر دی جائے گی۔
اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا آئندہ آبنائے ہرمز کی سلامتی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ان کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام کارگو پر 20 فیصد فیس وصول کرنے کی تجویز بھی سامنے رکھی گئی ہے، جبکہ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اہم بحری گزرگاہ کھلی رہے گی۔
ادھر ایران کے خلاف نئی امریکی پالیسی کے اعلان کے بعد عالمی تیل مارکیٹ میں فوری ردعمل دیکھنے میں آیا، جہاں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت تقریباً 74 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل تقریباً 79 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سطح کے مقابلے میں 4 فیصد سے زیادہ اضافے کی نشاندہی کرتا ہے