امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بال روم کا سائز دوگنا کر دیا گیا ہے کیونکہ اس کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔
اس دوران ایک خاتون صحافی نے بجٹ میں اضافے سے متعلق سوال کیا تو ٹرمپ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بال روم کا رقبہ بڑھایا گیا ہے، تاہم منصوبہ مقررہ بجٹ کے اندر اور طے شدہ وقت سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔