معاہدہ ہوتے ہی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کردی جائے گی ، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات جاری ہیں اور وہ ہفتے کے اختتام تک بھی چلتے رہیں گے، جیسے ہی معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے تو امریکی ناکہ بندی ختم کر دی جائے گی۔

بی بی سی کے مطابق  ایریزونا کے شہر فینکس میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو میں  ان کا کہنا تھا کہ مثبت پیش رفت ہو رہی ہیں جن میں لبنان سے متعلق معاملات بھی شامل ہیں۔
صدر ٹرمپ نے ایرانی حکام کی جانب سے دیے گئے ان بیانات کو بھی کم اہم قرار دیا جن میں کہا گیا تھا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان اب بھی بڑے اختلافات موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسے اختلافات ہیں بھی تو انھیں دور کیا جا سکتا ہے۔ تاہم ان کے بقول وہ نہیں سمجھتے کہ اختلافات بہت زیادہ یا بنیادی نوعیت کے ہیں۔