برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق مجوزہ معاہدے کا مسودہ اسرائیل سمیت امریکا کے اتحادی ممالک کو بھجوا دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجوزہ معاہدے میں آبنائے ہرمز کو کھولنے اور امریکی بحری ناکہ بندی کے خاتمے سے متعلق نکات شامل ہیں۔
برطانوی اخبار کے مطابق مفاہمتی یادداشت کے تحت ایران کو اپنے منجمد اثاثوں میں سے تقریباً 12 ارب ڈالر تک رسائی دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ معاہدے کے مسودے میں آبنائے ہرمز کو 30 روز کے اندر جنگ سے پہلے کی صورتحال پر بحال کرنے کی تجویز شامل کی گئی ہے، جبکہ چین کی خواہش ہے کہ معاہدے کی حتمی منظوری اقوام متحدہ کے ذریعے دی جائے۔