متحدہ عرب امارات نے ایران کو رقم منتقل کرنے کا خبر ایجنسی کا دعویٰ مسترد کردیا

 

متحدہ عرب امارات نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران کے لیے منجمد مالی وسائل جاری یا منتقل کیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ اماراتی حکام نے ایران کو اربوں ڈالر کی رقم فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ بعض رپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی رابطوں اور جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کے دوران سامنے آئی۔

ذرائع کے حوالے سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ ایران کے لیے کئی ارب ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے، جبکہ بعض اطلاعات میں اس مالی پیکج کا حجم مزید زیادہ بتایا گیا۔

تاہم متحدہ عرب امارات نے ان تمام دعوؤں کی واضح تردید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایران کے کسی منجمد فنڈ کو نہ تو جاری کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی قسم کی مالی منتقلی عمل میں آئی ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق اس حوالے سے گردش کرنے والی اطلاعات درست نہیں ہیں۔