دی وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات ایران میں خفیہ فوجی کاروائیاں کیں جن کے دوران اپریل کے آغاز میں لاوان جزیرے کی ایک آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد ریفائنری میں شدید آگ لگ گئی جس کے باعث اس کی سرگرمیاں کئی ماہ تک معطل رہیں ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس واقعے کے ردعمل میں ایران نے متحدہ عرب امارات اور کویت پر میزائل اور ڈرون حملے کئے یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا