یوکرین کی جانب سے روس کے مغربی خطے تامبوف پر کیے گئے مبینہ ڈرون حملے میں کم از کم سات افراد جان کی بازی ہار گئے

یوکرین کی جانب سے روس کے مغربی خطے تامبوف پر کیے گئے مبینہ ڈرون حملے میں کم از کم سات افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

روسی حکام کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والے لاجسٹکس سینٹر میں کام کرنے والے سات کارکن ہلاک ہوئے، جبکہ 24 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

ادھر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں حملے کے بعد وسیع پیمانے پر آگ بھڑکتے اور آسمان کی جانب سیاہ دھویں کے گھنے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب ماسکو کے میئر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ شب یوکرین نے ماسکو ریجن کی سمت 370 سے زائد ڈرونز بھیجے، تاہم روس کے فضائی دفاعی نظام نے ان میں سے بیشتر کو راستے ہی میں تباہ کر دیا۔