یونائیٹڈ میڈیا اینڈ لائرز فورم کا ایم ڈی ستھرا پنجاب ساہیوال رانا شاہد ندیم اور ڈسٹرکٹ پیرا افیسر نعمان قیصر کے ساتھ اظہار تشکر اور اعزازی شیلڈ سے نوازہ
ساہیوال(پاک لینز). یونائیٹڈ میڈیا اینڈ لائرز فورم ساہیوال کے وفد نے ایم ڈی ستھرا پنجاب ساہیوال رانا شاہد ندیم کے ساتھ انکے آفس میں ملاقات کی اور محرم الحرام میں ستھرا پنجاب کی جانب سے صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کرنے جلوسوں کے راستوں کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کی بہتر سہولیات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا ،یونائیٹڈ میڈیا اینڈ لائرز فورم وفد نے ڈسٹرکٹ آفیسر پیرا فورس نعمان قیصر کے ساتھ انکے آفس میں ملاقات کی محرم الحرام میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ بازاروں اور جلوس کی گذرگاہوں کو انکروچمنٹ سے پاک کرنے کے اقدامات کرنے پر ڈی او پیرا ساہیوال نعمان قیصر کا شکریہ ادا کیا۔ وفد کی قیادت ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ڈسٹرکٹ بار ساہیوال ملک احتشام علی پھلروان ایڈووکیٹ نے کی وفد میں ساہیوال بار کے وکلا ملک غلام عباس کھچی ایڈوکیٹ (سیکرٹری لائبریری ڈی بی اے ساہیوال)، ناصر عباس کھچی ایڈووکیٹ، پریس کلب کے ممبران اور سینئر صحافیوں چوہدری وسیم ارشاد، چوہدری عقیل تونسوی، شریف مغل اور شیخ علی نے شرکت کی۔اس موقع پر افسران کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام بحال رکھنا اور شاہراہوں کو انکروچمنٹ سے پاک رکھنا ہمارا فرض ہے یونائیٹڈ میڈیا اینڈ لائرز فورم کے وفد نے ایم ڈی ستھرا پنجاب ساہیوال رانا شاہد ندیم اور ڈی او پیرا نعمان قیصر کو شیلڈ بھی پیش کیں