واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی سینیٹ کمیٹی کی خصوصی سماعت کے دوران امریکی ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس ایڈورڈ کیس نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکا کے 39 طیارے تباہ ہوئے۔
سماعت کے دوران انہوں نے پینٹاگون کے چیف فنانشل آفیسر جے ہرسٹ سے متعدد سوالات کیے، تاہم ایران جنگ میں ہونے والے نقصانات سے متعلق پوچھے گئے کئی سوالوں کے جوابات واضح انداز میں نہیں دیے گئے۔