ایران پر ایک ہفتے میں امریکا کے دوسری بار فضائی حملے

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں اطلاعات کے مطابق امریکا نے آبنائے ہرمز کے اطراف بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر ایران کے ایک فوجی مقام کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب کویت میں ہنگامی سائرن بجنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ حکام نے ممکنہ میزائل اور ڈرون حملوں کے خدشے کے باعث شہریوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔