امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکین وطن بھیجنے کی عارضی اجازت
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے آبائی ممالک کے بجائے دیگر ممالک میں ڈی پورٹ کرنے کی پالیسی عارضی طور پر بحال کرنے کی اجازت دے دی۔
رپورٹس کے مطابق امریکی انتظامیہ نے تارکین وطن کو تیسرے ممالک منتقل کرنے کے لیے مختلف ریاستوں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔ میکسیکو سمیت متعدد ممالک ایسے تارکین وطن کو قبول کر رہے ہیں جنہیں امریکا سے ڈی پورٹ کیا جارہا ہے۔
دستیاب عدالتی ریکارڈ کے مطابق اس پالیسی کے تحت 2025 اور 2026 کے دوران 25 ہزار سے زائد افراد کو کم از کم 28 تیسرے ممالک منتقل کیا جاچکا ہے۔
امریکی سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ فی الحال عارضی نوعیت کا ہے۔ عدالت دسمبر میں اس معاملے پر حتمی سماعت کرے گی، جس کے بعد پالیسی کی قانونی حیثیت سے متعلق مزید فیصلہ سامنے آئے گا۔