بھارتی فلم انڈسٹری سے سیاست میں آنے والے وجے تھلاپتی نے تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالتے ہی عوامی فلاح کے وعدوں پر عملدرآمد شروع کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھانے کے فوراً بعد انہوں نے اپنے پہلے سرکاری حکم نامے پر دستخط کیے، جس کے تحت گھریلو صارفین کے لیے 200 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کی اسکیم متعارف کرائی گئی۔
اطلاعات کے مطابق اس منصوبے سے وہ گھریلو صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے جن کا ماہانہ بجلی استعمال 500 یونٹ تک ہے۔ وجے تھلاپتی، جو سیاست میں آنے سے قبل بھارتی فلمی دنیا کے معروف اداکار رہے ہیں، نے انتخابی مہم کے دوران عوامی ریلیف سے متعلق کئی وعدے کیے تھے۔