وزیر اعظم شہباز شریف کا پاک فوج کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 حادثے پر اظہار افسوس

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے حادثے میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی اہلکاروں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر محافظوں کی خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے شہداء کے بلند درجات اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی