شی جن پنگ کی امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں کردار کی پیشکش
چینی صدر شی جن پنگ نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے اور امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی آمادگی ظاہر کردی ہے۔
چینی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چین خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ان کے مطابق بیجنگ اس مقصد کے لیے برکس ممالک کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن کی کوششوں کو آگے بڑھا سکتا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے شی جن پنگ نے کہا کہ جاری جنگ کے باعث خطے کے عوام کو بھاری جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
چینی صدر نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے بین الاقوامی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔