یمن میں سعودی فضائی حملوں سے متعلق حوثیوں کا دعویٰ

حوثی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں میں سعودی عرب کی جانب سے 129 فضائی حملے کیے گئے۔

حوثیوں کے مطابق سعودی فضائی کارروائیوں کا جواب دیا جائے گا۔ گروپ کی جانب سے یمن کی فوج کے ساتھ تقریباً 30 منٹ تک جاری رہنے والی لڑائی کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق حوثی جنگجوؤں نے مبینہ طور پر محاذ سے فرار ہونے والے افراد کو بھی نشانہ بنایا اور ان کی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔