صدر مملکت آصف علی زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے مہنگائی میں کمی اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیا۔

ایوانِ صدر میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزرا بھی شریک تھے، جہاں ملکی صورتحال اور خطے سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔